وزیراعظم نے بجلی چوروں کیخلاف کارروائی نہ کرنے پرایس ایس پی قمبر شہداد کو ہٹادیا
سیکریٹری توانائی نے اجلاس میں انوار الحق کاکڑ سےشکوہ کیا کہ ایس ایس پی آصف رضا بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن نہیں کررہے
نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے سندھ میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایس ایس پی قمبر شہداد کوٹ آصف رضا بلوچ کو ہٹانے کا حکم دے دیا۔
وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن، گرفتاریوں اور مزید پیش رفت کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزارت بجلی و توانائی اور بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے اعلیٰ افسران، صوبوں کے چیف سیکریٹری، آئی جیز سمیت دیگر اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران سیکریٹری توانائی نے شکوہ کیا کہ ایس ایس پی قمبر شہداد کوٹ بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن نہیں کررہے اور متعلقہ اداروں سے تعاون بھی نہیں کررہے ہیں جس پر نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایس ایس پی قمبر شہداد کوٹ آصف رضا بلوچ کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دے کر بلوچستان رپورٹ کرانے کا حکم دے دیا۔
وزارت بجلی و توانائی نے گزشتہ اجلاس میں میرپور خاص کی کارکردگی پر بھی ناراضی کا اظہار کیا تھا۔ نگراں وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس کے بعد سینٹرل پولیس آٖفس میں آئی جی سندھ رفعت مختار راجہ کی زیر صدارت ہنگامی اجلاس ہوا جس میں سندھ بھر میں بجلی چوروں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
کراچی، حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ اور نواب شاہ رینج کے ڈی آئی جیز اور ایس ایس پیز نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں آئی جی سندھ رفعت مختار راجہ نے ایس ایس پی قمبر شہداد کوٹ کی کارکردگی پر ناراضگی کا اظہار کیا جبکہ دیگر ایس ایس پیز کو بجلی چوروں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا حکم دیا ہے۔