بی جے پی کی جیت سے پاک بھارت تعلقات بہتر ہوں گےہنس راج ہنس

نریندر مودی سے ملاقاتوں کے دوران ہمیشہ ان کی جانب سے پاکستان کے لئے مثبت رسپانس ملا ہے، ہنس راج ہنس

نریندر مودی سے ملاقاتوں کے دوران ہمیشہ ان کی جانب سے پاکستان کے لئے مثبت رسپانس ملا ہے، ہنس راج ہنس فوٹو : فائل

بھارتی پنجاب سے تعلق رکھنے والے معروف گلوکارہنس راج ہنس نے کہا ہے کہ ہندوستان کے حالیہ انتخابات میں بھارتی جنتاپارٹی کی جیت سے پاکستان اوربھارت کے تعلقات میں بہتری آئے گی۔


سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی کے دورحکومت کی طرح اس بار بھی دوستی اورامن کی فضاء پروان چڑھے گی۔ اس سلسلہ کوآگے بڑھانے کے لیے میں اپنا ' امن مشن' جاری رکھوں گا۔ ان خیالات کااظہارانھوں نے فون پر''ایکسپریس'' سے گفتگومیں کیا۔ ہنس راج ہنس نے بتایاکہ پاکستان کے وزیراعظم میاں نواز شریف نے انتخابات میں کامیابی کے بعد یہی کہا تھا کہ وہ بھارت کے ساتھ تعلقات کو بہتربنائیں گے۔ اس لیے میں مستقبل میں پاک، بھارت تعلقات میں بہتری دیکھ رہا ہوں۔

انھوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ پاکستان اوربھارت کے تعلقات میں بہتری کے ساتھ امن، دوستی اوربھائی چارے کے مشن کاپرچارکیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں ہنس راج ہنس نے کہا کہ بھارتی جنتا پارٹی کے سربراہ نریندرمودی سے اچھے تعلقات ہیں اوران سے ہونے والی ملاقاتوں کے دوران میں نے ہمیشہ پاکستان سے ملنے والی محبت کاتذکرہ کیا ہے اوران کی طرف سے بھی مثبت رسپانس سامنے آیا ہے۔ جہاں تک بات میرے بیان کی ہے تومیں بطورگلوکاراپنی رائے کا اظہار کررہا ہوں، جس کا پرچارمیں ہمیشہ سے کرتا آرہا ہوں۔
Load Next Story