11کروڑ روپے کی عدم ادائیگی ریلوے ہیڈ کوارٹرز کی بجلی منقطع

فیسکو ٹاسک فورس سربراہ فائرنگ سے زخمی، میپکو ٹیم پر تشدد، 158 کسانوں پر مقدمہ درج

فوٹو: فائل

واجبات کی عدم ادائیگی پر لیسکو نے ریلوے ہیڈکوارٹر کی بجلی کاٹ دی، لاہور ریلوے ہیڈکوارٹر کے ساتھ ورکشاپس، لاہور ڈویژن دفاتر اور میو گارڈن کلب کی بجلی منقطع کی گئی۔

ذرائع کے مطابق ریلوے کی طرف سے لیسکو کو 112ملین روپے کے واجبات کی ادائیگی نہیں کی گئی ہے۔

بجلی چوروں کیخلاف جاری مہم کے دوران کوٹ عبدالمالک ڈویژن طیبہ کالونی میں دوران چیکنگ2میٹر جعلی، ایک میٹر ریورس پایا گیا جس پر دونوںمتعلقہ میٹر ریڈرز معطل، محکمانہ کارروائی کا آغاز کردیا گیا۔


فیصل آباد میں بجلی چوری میں ملوث مشتبہ دو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے انچارج ٹاسک فورس ٹیم فیسکو گوجرہ ڈویژن ملک بابر حسین کو شدید زخمی کر دیا اور موقع سے فرار ہوگئے، میپکوریجن میں 125 بجلی چورپکڑے گئے۔

لودھراں میں منیجر افغان شنواری ہوٹل کو بجلی چوری پر گرفتار کیا گیا، 88لاکھ روپے کی عدم ادائیگی پر آٹھ ٹیوب ویلوں کے کنکشن منقطع کر کے ٹرانسفارمرز اتار لیے گئے ہیں۔

بستی ملوک میں جدید ریمورٹ کنٹرول سسٹم کے ذریعے گھریلو میٹر میں جاری بجلی چوری پکڑی گئی۔ بورے والا میںکسانوں کا میپکو ٹیم پر تشدد ایس ڈی او کی مدعیت میں پاکستان کسان اتحاد کے 8 نامزد 150 نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
Load Next Story