بلدیہ ٹاؤن2فیکٹریوں میں آتشزدگی سے سامان خاکستر

چھالیہ فیکٹری میں لگنے والی آگ نے گتہ فیکٹری کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا

بلدیہ ٹاؤن کی فیکٹری میں لگنے والی آگ کو فائر بریگیڈ کا عملہ بجھارہاہے (فوٹو ایکسپریس)

KARACHI:
بلدیہ ٹاؤن میں2فیکٹریوں میں آتشزدگی کے نتیجے میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔


تفصیلات کے مطابق بلدیہ ٹاؤن نمبر 2کے علاقے میں پلاٹ نمبر ایف150پر قائم افروزپروڈکٹس چھالیہ فیکٹری میں صبح9بجکر40منٹ کے قریب خوفناک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے قریب میں قائم گتہ فیکٹری کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔

اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی4گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پانے کی کوشش شروع کردی تاہم آگ کی شدت کو دیکھتے ہوئے فائر بریگیڈ کے عملے نے مزید 3 فائر ٹینڈر اور ایک باؤزر کو موقع پر طلب کرلیا اور فائر بریگیڈ کے عملے نے 4گھنٹوں کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پایا تاہم آتشزدگی کے دوران لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا، فائربریگیڈ کے عملے کے مطابق آگ افروزپروڈکٹس چھالیہ اور دیگر کنفکشنری کا سامان بنانے والی فیکٹری میں لگی تھی جس نے گتہ فیکٹری کواپنی لپیٹ میں لے لیا، اور چھالیہ فیکٹری میں رکھا فرنیچر جل گیا۔
Load Next Story