ورلڈکپ نیدرلینڈز فیلڈنگ میں سب سے بہتر پاکستان کا پانچواں نمبر

ڈچ ٹیم اب تک کیچز تھامنے میں 87 فیصد کے ساتھ نمایاں ترین ہے

ڈچ ٹیم اب تک کیچز تھامنے میں 87 فیصد کے ساتھ نمایاں ترین ہے۔ فوٹو: گیٹی

بھارت میں جاری ورلڈکپ کے اب تک منعقدہ میچز میں فیلڈنگ کے اعتبار سے نیدرلینڈز کی ٹیم سب سے آگے ہے۔

نیدرلینڈز فیلڈنگ میں سب سے بہتر جب کہ پاکستان کا پانچواں نمبر ہے، کینگروز کیخلاف بدترین ناکامی سے قطع نظر وان ڈیر مروو نے اسٹیون اسمتھ کا شاندار کیچ تھاما، وارنر کا بھی ایک کیچ مشتبہ ہونے کی وجہ سے بیٹر کے حق میں گیا لیکن مروو نے اس پر بھی عمدہ کاوش کی تھی۔


یہ بھی پڑھیں: نیدرلینڈز کو شکست، آسٹریلیا کی ورلڈکپ کی تاریخ میں سب سے بڑی فتح

ڈچ ٹیم اب تک کیچز تھامنے میں 87 فیصد کے ساتھ نمایاں ترین ہے، بھارت 83، نیوزی لینڈ 82، انگلینڈ 81، پاکستان 79، بنگلہ دیش 77، جنوبی افریقہ بھی 77 ، افغانستان 67، آسٹریلیا 65 اور سری لنکا 54 فیصد کے ساتھ آخری نمبر پر ہے۔
Load Next Story