ایڈن گارڈنز کولکتہ کی بیرونی دیوار کا ایک حصہ گرگیا

تعمیراتی کام کے دوران ایک ارتھ موونگ مشین دیوار سے ٹکرائی جس وہ ٹوٹ گئی، کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال

تعمیراتی کام کے دوران ایک ارتھ موونگ مشین دیوار سے ٹکرائی جس وہ ٹوٹ گئی، کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال۔ فوٹو: پی ٹی آئی

ورلڈکپ میچز کی میزبانی سے قبل ایڈن گارڈنز کولکتہ کی بیرونی دیوار کا ایک حصہ گرگیا۔

کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال کا کہنا ہے کہ تعمیراتی کام کے دوران ایک ارتھ موونگ مشین دیوار سے ٹکرائی جس وہ ٹوٹ گئی، یہاں پر ورلڈکپ کے 5 میں سے پہلا میچ ہفتے کے روز بنگلہ دیش اور نیدرلینڈز کے درمیان ہو گا۔


یہ بھی پڑھیں: ورلڈکپ؛ میچ کے دوران ہورڈنگز اسٹینڈز میں گرپڑے، ویڈیو وائرل

حکام کا کہنا ہے کہ اس دیوار کو جلد سے جلد ٹھیک کرنے کا کام تیزی سے جاری ہے۔

واضح رہے کہ لکھنؤ میں کھیلے گئے آسٹریلیا اور سری لنکا کے درمیان ورلڈکپ میچ کے دوران ایکانا اسٹیڈیم میں تیز ہوائیں چلنے سے ہورڈنگز اسٹینڈز پر گر پڑے تھے۔
Load Next Story