غزہ پر اسرائیلی حملوں کیخلاف احتجاج امریکی یہودیوں کا نیویارک ریلوے اسٹیشن پردھرنا
مظاہرین نے فلسطین کی آزادی کے حق میں نعرے لگائے، 200 افراد کو گرفتار کرلیا گیا
غزہ پر اسرائیلی حملوں کے خلاف احتجاج کرنے والے یہودی امریکیوں نے نیویارک کا مرکزی ریلوے اسٹیشن بند کردیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق سیکڑوں امریکی یہودیوں نے نیویارک میں واقع دنیا کے سب سے بڑے اور ملک کے مرکزی ریلوے اسٹیشن پر جمع ہو کر غزہ میں جاری اسرائیلی دہشتگردی کے خلاف مظاہرہ کیا اور دھرنا دیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق سیکڑوں امریکی یہودیوں نے نیویارک میں واقع دنیا کے سب سے بڑے اور ملک کے مرکزی ریلوے اسٹیشن پر جمع ہو کر غزہ میں جاری اسرائیلی دہشتگردی کے خلاف مظاہرہ کیا اور دھرنا دیا۔
مظاہرین کے دھرنے کے باعث ریلوے اسٹیشن بند ہوگیا اور ٹرینوں کی آمد ورفت میں خلل واقع ہوا۔ نیویارک پولیس نے 200 مظاہرین کو گرفتار کرلیا۔
'میرے نام پرنہیں' لکھی عبارت والی ایک جیسی شرٹس پہنے یہودی مظاہرین نے فلسطینیوں کے لیے آزادی کے خلاف نعرے لگائے اور غزہ پر حملے فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا۔
مزید پڑھیں: اسرائیلی دہشتگردی میں شدت، فلسطینیوں کی نسل کشی کیلیے وائٹ فاسفورس کا استعمال
نیویارک ریلوےاسٹیشن پر دھرنے اور مظاہرین کی گرفتار کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔