سپریم کورٹ نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کیخلاف حکومتی اپیل سماعت کیلئے مقرر

منگل کو چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بنچ سماعت کرے گا

منگل کو چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بنچ سماعت کرے گا

سپریم کورٹ میں نیب ترامیم فیصلے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔

وفاقی حکومت کی انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت منگل کو ہوگی۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بنچ سماعت کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ نے چند نیب ترامیم کالعدم قرار دیدیں، سیاست دانوں پر کرپشن کیسز بحال


جسٹس امین الدین،جسٹس جمال خان اور جسٹس اطہر من اللہ بنچ میں شامل ہیں۔ جسٹس حسن اظہر رضوی بھی لارجر بنچ کا حصہ ہونگے۔ سپریم کورٹ نے مقدمے کے وکلا کو نوٹسز جاری کردیئے۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت نے نیب ترامیم کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا

سپریم کورٹ نے بے نامی کی تعریف، آمدن سے زائد اثاثوں اور بار ثبوت استغاثہ پر منتقل کرنے کی نیب ترمیم کالعدم قرار دی ہیں جس کے بعد سیاست دانوں کے 50 کروڑ سے کم مالیت کے کرپشن کیسز ایک بار پھر نیب کو منتقل ہوگئے۔
Load Next Story