نجم سیٹھی کی بحالی کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر
نجم سیٹھی کی بحالی کے لئے درخواست وزارت بین الصوبائی رابطہ کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔
وزارت بین الصوبائی رابطہ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے برطرف چیئرمین نجم سیٹھی کی بحالی کے لئے سپریم کورٹ میں دائر کردی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزارت بین الصوبائی رابطہ نے معروف قانون دان عاصمہ جہانگیر کے توسط سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اعلیٰ عدالت 17 مئی 2014 کو سنگل بینچ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ پی سی بی کی عبوری مینجمنٹ کمیٹی کو ایس آار کو کے تحت قائم کیا گیا تھا اس لئے اس کی معطلی کا حکم بھی واپس لیا جائے۔
واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے فاضل جج جسٹس نور الحق قریشی نے گزشتہ ہفتے پاکستان کرکٹ بورڈ کی انتظامی عبوری کمیٹی کی برطرفی اور ذکا اشرف سمیت کرکٹ بورڈ کے برطرف 38 ملازمین کی بحالی کا حکم دیا تھا۔