معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے بیٹے نے خودکشی کرلی

عاصم جمیل نے سینے پر گولی مار کر خود کشی کی، انہیں تلمبہ رورل ہیلتھ سنٹر پہنچایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکے

فوٹو: انٹرنیٹ

معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے بیٹے عاصم جمیل نے خودکشی کرلی، وہ طویل عرصے سے ذہنی امراض کا شکار تھے۔

ڈی ایس پی میاں چنوں سلیم مارتھ کے مطابق عاصم جمیل نے اپنے سینے پر گولی مار کر خود کشی کی، انہیں تشویشناک حالت میں تلمبہ رورل ہیلتھ سنٹر پہنچایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکے۔

عاصم جمیل کی موت کی رورل ہیلتھ سینٹر کے ڈاکٹروں نے بھی تصدیق کردی۔

ڈی ایس پی میاں چنوں کا کہنا ہے کہ عاصم جمیل کی خود کشی کی وجہ تاحال سامنے نہیں آسکی۔

مولانا طارق جمیل نے اپنے ایکس ( ٹوئٹر ) پیغام میں بیٹے کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے بیٹے عاصم جمیل کا انتقال ہوگیا ہے۔ بیٹے کی موت کو حادثاتی قرار دیتے ہوئے انہوں نے سب سے بیٹے کے لیے دعائے مغفرت کی درخواست کی ہے۔

انا للہ وانا الیہ راجعون
Load Next Story