کرکٹرعمر اکمل کی اکڑ ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی
عمر اکمل نے گاڑی سمیت پی سی بی ہیڈ کوارٹر میں داخل ہونے کی کوشش کی جس پر ان کی گارڈ سے تلخ کلامی ہوئی۔
قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین اور وکٹ کیپر عمر اکمل گاڑی کے معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ ہیڈ کوارٹر کے گارڈ سے الجھ پڑے۔
ایکسپریس نیوز عمر اکمل پی سی بی ہیڈ کوارٹر پہنچے جہاں انہوں نے گاڑی اندر لے جانے کی کوشش کی تاہم گارڈ نے انہیں دروازے پر روک ہی دیا اور گاڑی کے بغیر اندر جانے کا کہا جس پر گارڈ اور عمر اکمل کے درمیان تلخ کلامی شروع ہوگئی۔ عمراکمل نے کہا کہ دوسری گاڑیاں اندر جاتی ہیں اس لئے میری گاڑی بھی ضرور اندر جائے گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی قذافی اسٹیڈیم میں گاڑی اندر لے جانے کے معاملے پر عمر اکمل کی گارڈ سے تلخ کلامی ہوئی تھی تاہم اجازت نہ ملنے پر وہ اسٹیڈیم کے مرکزی دروازے پر ہی گاڑی پارک کرکے اندرگئے تھے جب کہ اس سے قبل چالان کرنے کے معاملے پر وہ ٹریفک وارڈن کے ساتھ ہاتھا پائی بھی کرچکے ہیں۔