روس میں دو ٹرینوں میں تصادم کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک 15 زخمی
واقعے میں دہشت گردی کے عنصر کو بھی نظرانداز نہیں کیا جاسکتا،روسی وزارت داخلہ
روس کے دارالحکومت ماسکو کے جنوبی علاقے میں دو ٹرینوں کے تصادم کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک جبکہ 15 زخمی ہوگئے۔
غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق روسی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ واقعہ منگل کی دوپہر اُس وقت پیش آیا جب مال بردار ٹرین کی بوگیاں پٹری سے اُتر گئیں اور مخالف سمت سے آنے والی ٹرین اس سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق 5افراد ہلاک اور15 زخمی ہوگئے۔
ریسکیوٹیموں نے حادثے میں ہلاک اورزخمی ہونے والوں کو مقامی اسپتال منتقل کردیا جہاں اسپتال ذرائع کے مطابق بعض زخمیوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔
دوسری جانب وزارت ریلوے کے حکام کا کہنا ہے کہ اس بات کی تحقیقات کی جارہی ہے ہیں کہ مال بردار ٹرین کی بوگیاں کس طرح پٹری سے اُتریں تاہم واقعے میں دہشت گردی کے عنصر کو بھی نظرانداز نہیں کیا جاسکتا ۔