یکم جون سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری 30 مئی کو وزارت خزانہ کو ارسال کی جائے گی

سمری میں پیٹرول کی قیمت میں 2.50 روپے، ڈیزل 3 روپے اور مٹی کا تیل 3.30 روپے مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ فوٹو:فائل

وزارت پٹرولیم نے یکم جون سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 روپے فی لیٹر تک اضافے کے لئے سمری تیار کرلی ہے۔


وزارت پٹرولیم نے عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد آئندہ ماہ کے لئے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری تیار کرلی ہے، سمری میں پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 50 پیسے، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 3روپے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 50پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 30 پیسے اور ہائی آکٹین کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔

وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق سمری 30 مئی کو وزارت خزانہ کو ارسال کرے گی جہاں سے حتمی منظوری کے بعد یکم جون سے ایک ماہ کے لئے ملک بھر میں نئی قیمتوں کا اطلاق ہوگا۔
Load Next Story