کوئٹہ سے کراچی آنےوالے ٹرک سے 7 من چرس برآمد
چرس انارکی پیٹیوں میں چھپائی گئی تھی،دیگرکارروائیوں میں مجموعی طور پر450 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی،ترجمان اےاین ایف
اینٹی نارکوٹکس فورس نے سپرہائی وے پرکارروائی کے دوران کوئٹہ سےکراچی آنے والے انارسے بھرے ٹرک سے 7 من سے زائد چرس برآمد کرلی۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، اسی سلسلے میں کوئٹہ سے بھاری مقدارمیں چرس کراچی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔
ترجمان کے مطابق سپرہائی وے کراچی پرکی جانے والی اس کارروائی میں 306کلوگرام چرس برآمد کی گئی جو انارسے بھرے ٹرک میں چھپائی گئی تھی، اس کارروائی میں ملزم کو موقع پرہی گرفتار کرلیا گیا۔
دوسری جانب ایک اور کارروائی میں آرسی ڈی شاہراہ پرٹرک میں چھپائی گئی57کلوگرام چرس برآمد کی گئی، دوران کارروائی حب کا رہائشی ملزم گرفتار کیا گیا۔
اسی طرح لاہور کے علامہ اقبال ایئرپورٹ پرمسافرکے پیٹ سے214گرام آئس سے بھرے کیپسول برآمد کیے گئے، اوکاڑہ کا رہائشی ملزم پروازنمبرجی ایف 766کے ذریعے بحرین روانہ ہورہا تھا۔
لاہورائیرپورٹ ہی پرایک اور کارروائی کے دوران مسافر کے ٹرالی بیگ سے2کلو476گرام آئس برآمد کی گئی، خیبرپختون خوا کا رہائشی ملزم قومی ائیرلائن کی پروازپی کے 279کے ذریعے دوحہ کے لیے روانہ ہورہا تھا۔
ملتان ایئرپورٹ پرکارروائی کے دوران اے این ایف اہلکاروں نے مظفرگڑھ کے رہائشی ملزم کے ٹرالی بیگ سے 100گرام نشہ آورگولیاں برآمد کرلیں جبکہ اسلام آباد موٹر وے کے قریب کارروائی کے دوران ملزم سے4کلو800گرام چرس برآمد کی گئی جو گاڑی میں چھپا کراسمگل کی جارہی تھی۔ مذکورہ کارروائی میں پشاورکے رہائشی مُلزم کوگرفتارکرلیاگیا۔
راولپنڈی 26 نمبر چونگی پر دوسری کارروائی میں گاڑی سے 7 کلو 200 گرام چرس برآمد کی گئی، دورانِ کارروائی نوشہرہ کا رہائشی مُلزم گرفتار کرلیا گیا۔
دریں اثنا جی ٹی روڈ نوشہرہ پر گاڑی کے خفیہ خانوں سے 12 کلو افیون اور 60 کلو چرس برآمد کرکے نوشہرہ میانوالی اورچنیوٹ کے رہائشی 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
علاوہ ازیں ڈی ایچ اے فیز3لاہورمیں مکان پرچھاپے کے دوران 1کلو50گرام ہیروئن برآمد کی گئی۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق تمام ملزمان کےخلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغازکردیا گیا ہے۔