محکمہ صحت نے رواں سال نیگلیریا سے ہونے والی 10 ویں موت کی تصدیق کردی

جان لیوا دماغ خور جرثومے نگلیریا کی سبب نارتھ کراچی کا 22 سالہ طالبعلم جان سے گیا

—فائل فوٹو

محکمہ صحت سندھ نے رواں سال نیگلیریا فولیری سے ہونے والی 10 ویں موت کی تصدیق کردی۔

تفصیلات کے مطابق نارتھ کراچی ضلع وسطی کا رہائشی 22 سالہ طالبعلم محمد ارسل بیگ نگلیریا سے جاں بحق ہوگیا، محمد ارسل کو 27 اکتوبر کو نجی اسپتال میں لایا گیا تھا۔


محمد ارسل کے پی سی آر ٹیسٹ میں نگلیریا مثبت آیا تھا، اہل خانہ کے اسرار پر علاقے سے پانی کے نمونوں کے حصول کے لیے ٹاؤن سرویلنس کوآرڈینیٹر کو مطلع کردیا گیا ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق نیگلیریا فاؤلیری کی علامات میں سر درد، بخار، متلی، الٹی، گردن میں اکڑن، تبدیل شدہ ذہنی کیفیت اور دورے پڑنا شامل ہیں۔ نیگلیریا فاؤلیری دماغ کھانے والا امیبا ہے۔

اسے کلورین سے آسانی سے مارا جا سکتا ہے۔ شہری پانی کے ٹینکس میں کلورین ملائیں۔ جبکہ محکمہ صحت سندھ نے ہدایت کی کہ عوام سے نگلیریا سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ ماہرین کی جانب سے تجویز کردہ ہدایات کے مطابق پانی میں کلورین کی مقدار لازمی شامل کی جائے،اس سال نگلیریا سے ہلاکتوں کی تعداد 10 ہوگئی ہے۔
Load Next Story