سیکڑوں افراد کا اسپائڈر مین کے کپڑے پہن کر اکٹھا ہونے کا مظاہرہ

ارجنٹینا میں اسپائڈر مین کے کپڑے پہنے تقریباً 2000 افراد نے اکٹھے ہو کر عالمی ریکارڈ بنانے کی کوشش کی

جنوبی امریکی ملک ارجنٹینا میں اسپائڈر مین کے کپڑے پہنے تقریباً 2000 افراد نے اکٹھے ہو کر عالمی ریکارڈ بنانے کی کوشش کی ہے۔

انفلوئنسر یوکی ڈیئنے کے مطابق دارالحکومت بیونس آئرس میں قائم ایک یادگار پر لوگوں کی تعدد ممکنہ طور پر 3000 تک پہنچی ہو لیکن وہاں اتنے اہلکار نہیں تھے جو ان شرکاء کی تعداد کو گن سکتے۔


اس مجمع کے اکٹھے ہونے کا مقصد رواں برس جون میں ملائیشیا میں 685 افرد کی جانب سے اسپائڈر مین کے کپڑے پہن کر بنائے جانے والے ریکارڈ کو توڑنا تھا۔

تاہم، گینیز ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے اس کوشش کے شواہد کا جائزہ لیا جانا ابھی باقی ہے۔

یوکی ڈیئنے کا کہنا تھا کہ شرکاء نے طویل عرصے تک ذخیرہ کی جانے والی غذا ٹرک میں بھر کر مقامی خیراتی ادارے کو عطیہ کی۔
Load Next Story