چیٹ لیک کرنے کا معاملہ آفریدی نے بھی ذکا اشرف کو آڑے ہاتھوں لے لیا

کیا چیئرمین نے ٹی وی ہوسٹ کو اسکرین شارٹ ٹی وی پر چلانے کو کہا، سابق کپتان کا سوال

کیا چیئرمین نے ٹی وی ہوسٹ کو اسکرین شارٹ ٹی وی پر چلانے کو کہا، سابق کپتان کا سوال (فوٹو: ایکسپریس ویب)

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و چیف سلیکٹر شاہد آفریدی نے میجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف کو بابراعظم کی چیٹ لیک کرنے پر آڑے ہاتھوں لے لیا۔

مقامی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں سابق کپتان شاہد آفریدی نے معذرت خواہ ہوں لیکن ٹی وی پر بیٹھ کر اسکرین شارٹس نہیں دیکھانے چاہیے تھے، ہم اپنے ملک کی تصویر کو خود خراب کررہے ہیں۔ آپ ٹی وی پر کسے اپنے کپتان کی چیٹ دیکھا سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ 'شعیب جٹ یہ ٹی وی پر کیوں لائے، کیا چیئرمین نے انہیں ٹی وی پر ایسی چیزیں لانے کو کہا؟ اگر چیئرمین کسی طرح اس میں ملوث ہیں تو میں کہوں گا کہ یہ ان کی طرف سے انتہائی افسوسناک اقدام ہے'۔

مزید پڑھیں: پاکستانی کھلاڑیوں کو 5 ماہ سے تنخواہیں ادا نہیں کی گئیں! راشد لطیف کا دعویٰ


قبل ازیں گزشتہ دنوں سابق وکٹ کیپر بلے باز راشد لطیف نے دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی انتظامی کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف ٹیکسٹ میسجز اور کالز کے ذریعے ان سے رابطہ کیا لیکن انہیں جواب نہیں دیا گیا۔

مزید پڑھیں: راشد لطیف کے الزامات؛ پی سی بی کا ردعمل بھی سامنے آگیا

بعدازازں نجی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں ذکا اشرف نے چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر اور بابر اعظم کے درمیان ہونے والی مبینہ گفتگو کا اسکرین شاٹ شیئر کیا جس سے تنازع کھڑا ہوا۔

مزید پڑھیں: بابراعظم کی چیٹ لیک کرنے پر وقار یونس برہم

شاہد آفریدی سے قبل سابق ہیڈکوچ وقار یونس نے سوشل میڈیا پر بیان دینے اور بابراعظم کی پرسنل چیٹ چینل پر دکھانے والوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کیا کرنے کی کوشش کررہے ہیں آپ لوگ؟ یہ نہایت مضحکہ خیز عمل ہے۔
Load Next Story