میگا فلم ’ڈنکی‘ کے دو ٹیزر کو انڈین سینسر بورڈ سے اجازت مل گئی

’ڈنکی‘ کا ایک ٹیزر سلمان خان کی فلم ’ٹائیگر3‘ کے ساتھ سینما گھروں میں دکھایا جائے گا جو دیوالی کے موقع پر ریلیز ہوگی

فوٹو : انسٹاگرام

بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان اور لیجنڈری ڈائریکٹر راج کمار ہیرانی کی نئی میگا فلم 'ڈنکی' کے دو ٹیزر کو انڈین سینسر بورڈ سے اجازت مل گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پہلے ٹیزر کا دورانیہ 58 سیکنڈ جبکہ دوسرے ٹیزر کا دورانیہ ایک منٹ 58 سیکنڈ ہے اور دونوں کی 'یو' سرٹیفکیٹ دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق 'ڈنکی' کا ایک ٹیزر سلمان خان کی فلم 'ٹائیگر3' کے ساتھ سینما گھروں میں دکھایا جائے گا جو دیوالی کے موقع پر ریلیز ہوگی۔


' ڈنکی' 21 دسمبر کو سینما گھروں میں پیش کی جائی گی اور اس سے قبل شاہ رخ خان کی دونوں فلمیں ' پٹھان' اور 'جوان' باکس آفس پر مقبولیت اور کمائی کے نئے ریکارڈ بنا چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : شاہ رخ خان کی فینز کو سالگرہ پردعوت، ڈنکی کا ٹیزربھی ریلیز کریں گے

واضح رہے کہ مبینہ طور 'ڈنکی' ایک کامیڈی ڈراما ہے جس میں غیرقانونی طور پر بیرون ملک جانے والے مسئلے کو موضوع بنایا گیا ہے۔
Load Next Story