شاہد آفریدی نے ایک بار پھر ذکا اشرف کو تنقید کا نشانہ بناڈالا

آپ خود لوگوں کو اپنے خلاف باتیں کرنے کا موقع فراہم کررہے ہیں، شاہد آفریدی دورانِ پروگرام برس پڑے

آپ خود لوگوں کو اپنے خلاف باتیں کرنے کا موقع فراہم کررہے ہیں، شاہد آفریدی دورانِ پروگرام برس پڑے (فوٹو: ایکسپریس ویب)

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ایک بار پھر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف کو تنقید کا نشانہ بناڈالا۔

مقامی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں سابق کپتان اور چیف سلیکٹر شاہد آفریدی نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف خود لوگوں کو اپنے خلاف باتیں کرنے کا موقع فراہم کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں: چیٹ لیک کرنے کا معاملہ؛ آفریدی نے بھی ذکا اشرف کو آڑے ہاتھوں لے لیا


سابق کپتان نے کہا کہ ذکاء اشرف کسی کلب کے چیئرمین نہیں ہیں، وہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین ہیں، انہیں بہت سی چیزوں کو دیکھنا چاہیے، آپ اُلٹا میڈیا ہاؤسز کے مالکان کو فون کر کے کہتے ہیں لوگ میرے بارے باتیں کررہے ہیں، خدا کے لئے آپ چیئرمین ہو، آپ ڈیلیور کرو، کام کرو۔

مزید پڑھیں: شاہد آفریدی نے بابراعظم کو قائدانہ صلاحیتوں سے عاری قرار دے دیا

Load Next Story