اراضی اسکینڈل عمران خان کے بہنوئی ضمانت خارج ہونے پر فرار
سابق وزیراعظم کی بہن اور بہنوئی پر غیر قانونی طور پر لیہ میں مالکان سے زبردستی زمین خریدنے کا الزام ہے
اراضی اسکینڈل میں عمران خان کے بہنوئی کی ضمانت خارج کردی گئی، جس کے بعد وہ گرفتاری کے وقت فرار ہو گئے۔
اینٹی کرپشن کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی کی بہن ڈاکٹر عظمیٰ خان اور بہنوئی احد مجید کے خلاف لیہ اراضی اسکینڈل کی تحقیقات جاری ہیں۔ اس سلسلے میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے بہنوئی احد مجید کی ضمانت خارج ہو گئی، تاہم ان کی گرفتاری نہیں ہو سکی اور وہ موقع سے فرار ہو گئے۔
اسپیشل جج اینٹی کرپشن ڈیرہ غازی خان نے دونوں جانب سے دلائل سن کر چیئرمین پی ٹی آئی کے بہنوئی احد مجید کی ضمانت خارج کرنے کا فیصلہ سنایا۔
سابق وزیراعظم کی بہن ڈاکٹر عظمیٰ خان اور بہنوئی احد مجید پر الزام ہے کہ انہوں نے غیر قانونی طور پر لیہ میں مالکان سے زبردستی زمین خریدی۔ غیر قانونی طور پر اثرورسوخ سے سرکاری ریکارڈ میں ردوبدل کر کے زمین کا انتقال اپنے نام کروایا۔
ترجمان اینٹی کرپشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ احد مجید اور دیگر ملزمان کو جلد ہی گرفتارکرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔