پنجاب میں اسموگ ایمرجنسی نافذ اسکول بند نہ کرنے کا فیصلہ طلباء کیلئے ماسک لازمی قرار
گھروں کی تعمیر کے دوران مٹی، ریت اور ملبہ پر چھڑکاؤ نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔
نگراں حکومت نے پنجاب بھر میں اسموگ ایمرجنسی نافذ کردی۔
وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں انسداد اسموگ اقدامات پر غور کیا گیا۔
اجلاس میں اسکولوں میں چھٹی اور ٹرانسپورٹ بند نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا تاہم ایک ماہ کے لئے تمام سرکاری و نجی اسکولوں میں طلبا و طالبات کیلئے ماسک لازمی قرار دے دیا گیا۔
محسن نقوی نے ہدایت کی کہ گھروں کی تعمیر کے دوران مٹی، ریت اور ملبہ پر چھڑکاؤ نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔
انہوں نے اسموگ کے دوران کاشتکاروں کے خلاف کیے گئے چالان واپس لینے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ کاشتکار بھائی فصلوں کی باقیات نہ جلائیں بلکہ انہیں مناسب طریقے سے تلف کیا جائے۔ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں اور فیکٹریوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رکھی جائے۔