اداکارہ منال خان اور احسن محسن کے ہاں بیٹے کی پیدائش نام بھی رکھ دیا

احسن محسن اور منال خان ستمبر 2021 میں شادی کے بندھن میں بندھے

فوٹو فائل

پاکستان کی اداکار جوڑی احسن محسن اکرم اور منال خان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

ڈرامہ سریل 'جلن' کی اداکارہ منال خان نے اپنے گھر میں آنے والی خوشی کے حوالے سے انسٹاگرام پر مداحوں کے ساتھ خبر شیئر کی۔

انہوں نے بتایا کہ یکم نومبر 2023 کی صبح دس بج کر 48 منٹ پر ہمارے ہاں بیٹے 'حسن اکرم' کی پیدائش ہوئی ہے۔ اداکارہ نے لکھا کہ ہم دنیا میں آمد پر اپنے بیٹے کو خوش آمدید کہتے ہیں۔








View this post on Instagram


A post shared by Minal Ahsan (@minalkhan.official)





اداکار احسن محسن اکرم نے بھی بیٹے کی پیدائش کے حوالے سے یہی پیغام شیئر کیا۔

سوشل میڈیا پر پیغام شیئر ہونے کے بعد مداحوں اور ساتھی فنکاروں نے منال، احسن محسن کو مبارک باد پیش کی اور ننھے مہمان کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ احسن محسن اور منال خان ستمبر 2021 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔ اس جوڑے نے پہلے اگست 2023 میں اپنے گھر ننھے مہمان کی متوقع آمد کے حوالے سے پوسٹ کر کے مداحوں کو خوش خبری سنائی تھی۔
Load Next Story