ڈپریشن دین سے دوری نہیں بلکہ بیماری ہے زارا نور عباس

مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے عاصم جمیل نے ڈپریشن کے باعث خودکشی کی تھی

مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے عاصم جمیل نے ڈپریشن کے باعث خودکشی کی تھی، فوٹو: فائل

معروف اداکارہ زارا نور عباس نے کہا ہے کہ ذہنی امراض جیسے ڈپریشن وغیرہ کی وجہ دین سے دوری نہیں سمجھنا چاہیے بلکہ یہ بھی دیگر جسمانی بیماریوں کی طرح ایک مرض ہے۔

انسٹاگرام پر اپنی اسٹوری میں زارا عباس نے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے عاصم جمیل کی خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کرنے پر تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کے لیے دعا کی۔

زارا نور عباس نے انسٹاگرام اسٹوری میں شکوہ کیا کہ معاشرے میں ڈپریشن کو دین سے دوری سمجھا جاتا ہے۔ ذہنی تناؤ کے شکار ہونے کی وجہ مذہب سے لاتعلقی کو کہا جاتا ہے لیکن مولانا صاحب کا گھرانہ مذہبی اور قابل عزت گھرانہ ہے۔


یہ خبر پڑھیں : معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے بیٹے نے خودکشی کرلی

ادکارہ نے لکھا کہ مذہب کے اتنے قریب ہونے کے باوجود عاصم جمیل کے ذہنی تناؤ میں مبتلا ہونے سے لوگوں کی یہ غلط فہمی دور ہوجانی چاہیے کہ ڈپریشن مذہب سے دوری کا نتیجہ ہے۔

زارا عباس نے درخواست کی کہ سب لوگ اس بات کو سمجھیں کہ ڈپریشن بھی ایک بیماری ہے اور ایسے مریضوں کے ساتھ ہمدردی کریں اور ان پر توجہ دیں تاکہ وہ اپنے مرض سے نکل سکیں۔

 
Load Next Story