ورلڈکپ فخرزمان زیادہ چھکے لگانے والے دوسرے پاکستانی بیٹر بن گئے

افتخار احمد حالیہ ایڈیشن میں افغانستان کیخلاف 4 چھکے لگاکر تیسرے نمبر پر موجود ہیں

(فوٹو: کرک انفو)

قومی ٹیم کے اوپنر فخرزمان ورلڈکپ میں زیادہ چھکے لگانے والے دوسرے پاکستانی بیٹر بن گئے۔

انھوں نے گزشتہ دنوں بنگلادیش کیخلاف 81 رنز کی اننگز میں 7 چھکے جڑے تھے، ان سے قبل عمران نذیر نے 2007 کے ایڈیشن میں زمبابوے سے میچ میں8 بار گیند کو فضائی روٹ سے باہر پہنچایا تھا۔

افتخار احمد حالیہ ایڈیشن میں افغانستان کیخلاف 4 چھکے لگاکر تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔


مزید پڑھیں: پیڈز پر گیند لگی یا بیٹ پر! رضوان کے بیٹرز سے سوال پر کھلاڑی و کمنٹیٹرز ہنس پڑے

واضح رہے کہ جنوبی افریقی ٹیم رواں ورلڈکپ کے 7 میچز میں سب سے زیادہ 82 چھکے لگاچکی ہے جوکہ ایک ایونٹ میں کسی بھی ٹیم کی جانب سے سب سے زیادہ چھکے ہیں۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ انگلینڈ کے پاس تھا جس نے 2019 کے پورے ورلڈکپ میں 76 چھکے لگائے تھے۔

مزید پڑھیں: ہرشا بھوگلے نے پاکستان ٹیم میں تنازعات کا ذمہ دار ''لاہور قلندرز'' کو قرار دیدیا

جنوبی افریقا کے ورلڈکپ 2023 میں اب بھی 2 گروپ میچز باقی ہیں۔
Load Next Story