طلاق کے بعد بہت طعنے سُننے کو ملے فیصل قریشی
فیصل قریشی کی پہلی شادی طلاق پر ختم ہوگئی تھی
معروف اداکار و میزبان فیصل قریشی نے کہا ہے کہ جب اُنہیں طلاق ہوئی تو لوگوں کی طرف سے بہت طعنے سُننے کو ملے۔
حال ہی میں فیصل قریشی نے "ایف ایچ ایم پوڈکاسٹ" میں شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنی پہلی ناکام شادی سمیت مختلف موضوعات پر کُھل کر بات چیت کی۔
فیصل قریشی نے اپنی پہلی شادی کے حوالے سے کہا کہ "میں نے 18 سال کی عمر میں محبت کی شادی کی تھی جو کامیاب نہ ہوسکی اور طلاق پر ختم ہوگئی"۔
اداکار نے کہا کہ "کم عُمری میں محبت کی شادی کرنے کا فیصلہ بچکانہ تھا اور مجھے لگتا ہے کہ ہم اسی کے اُتار چڑھاوْ کے ذریعے اپنی زندگی میں بہت کچھ سیکھتے ہیں"۔
مزید پڑھیں: 'میرا جسم میری مرضی' نعرہ لوگوں میں مذاق بن چکا ہے، فیصل قریشی
اُنہوں نے کہا کہ "طلاق کے بعد مرد ہو یا عورت، دونوں کو ہی لوگ بہت زیادہ طعنے دیتے ہیں، ہمارے معاشرے میں طلاق اور دوسری شادی کو بہت ہی بُرا سمجھا جاتا ہے"۔
ماہرہ خان کی دوسری شادی پر ہونے والی تنقید کے حوالے سے فیصل قریشی نے کہا کہ "ہمارے یہاں اس قدر جہالت ہے کہ اگر کوئی اپنی نئی زندگی شروع کرتا ہے تو اُسے بھی طعنے دیے جاتے ہیں"۔
اداکار نے کہا کہ "ماہرہ خان نے اپنی نئی زندگی کا آغاز کیا تو لوگوں نے اُنہیں دوسری شادی کے طعنے دینا شروع کردیے، یہاں لوگ ہر ایک پر تنقید کرتے ہیں"۔
مزید پڑھیں: فیصل قریشی کی اپنے شدید زخمی ہونے کی خبروں کی تردید
واضح رہے کہ فیصل قریشی نے پہلی شادی 18 سال کی عمر میں کی تھی جوکہ طلاق پر ختم ہوگئی تھی، پہلی اہلیہ سے اُن کی ایک بیٹی ہے۔
فیصل قریشی نے 2010 میں ثنا کے ساتھ دوسری شادی کی تھی، اس جوڑی کے دو بچے ہیں، ایک بیٹی آیت اور بیٹا فرمان قریشی ہیں۔