اسرائیل نے غزہ کو چاروں طرف سے گھیرلیا شہادتیں 9 ہزار 200 ہوگئیں
غزہ اسرائیل کیلیے جہنم بن جائیگا اسرائیلی فوجی کالے تھیلوں میں واپس جائیں گے، حماس
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ غزہ کو چاروں طرف سے گھیرلیا گیا ہے اور اب بڑی کارروائی کریں گے۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان ڈینیئل ہگاری نے بیان میں کہا کہ اسرائیلی افوج نے غزہ شہر کا محاصرہ مکمل کر لیا ہے۔ ہمارا مقصد حماس کی تحریک کو ختم کرنا ہے۔ دوسری جانب حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے غزہ اسرائیل کے لیے جہنم ثابت ہوگا۔ اسرائیل کے مزید فوجی سیاہ تھیلوں میں واپس جائیں گے۔
دوسری جانب غزہ میں اسرائیلی فوج کی رہائشی آبادیوں پر وحشیانہ بمباری جاری ہے۔اسرائیل نے جبالیا پناہ گزین کیمپ کے ساتھ البریج پناہ گزین کیمپ پر بھی بم برسا دیے۔ اسرائیلی جنگی طیاروں نے شاطئی کیمپ میں اقوام متحدہ کے امدادی ادارے کے تحت چلنے والے اسکول کو بھی نشانہ بنایا جبکہ اسرائیلی طیاروں نے غزہ کے القدس اسپتال کے قریب بھی بم برسائے۔
غزہ پر اسرائیل کے حملوں میں اب تک 3 ہزار 7 سو سے زائد بچوں سمیت فلسطینیوں کی تعداد 9 ہزار 2 سو ہوگئی ہے جبکہ 24 ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں۔