پاکستان چین کرغستان قازقستان کے مابین ’ٹی آئی آر‘ ٹرک سروس شروع
پہلا ٹرکوں کا قافلہ تورو گروٹ بندرگاہ سے قازقستان پہنچ گیا
پاکستان سے پہلا ٹی آئی آر ٹرکوں کا قافلہ تورو گروٹ بندرگاہ سے قازقستان کیلیے روانہ ہو گیا، یہ چین میں 4 ممالک میں پھیلی پہلی ٹی آئی آر سروس بن گئی۔
گوادر پرو کے مطابق پاکستان سے ایکسپورٹ سامان لے جانیوالا پہلا ٹرک حال ہی میں ٹرانسپورٹ انٹرنیشنل روٹر (ٹی آئی آر) سسٹم کا استعمال کرتے ہوئے روانہ ہوا، قازقستان پہنچنے سے پہلے ٹرک سنکیانگ میں تورو گروٹ سرحدی کراسنگ کے ذریعے کر غزستان میں داخل ہوا، آم کے جوس، چھوٹے گھریلو آلات اور دیگر سامان سے لدے ٹرکوں نے پاکستان، چین، کرغزستان اور قازقستان کا سفر کیا، جس سے یہ چین میں چار ممالک میں پھیلی پہلی ٹی آئی آر سروس بن گئی۔
ٹی آئی آر، ایک بین الاقوامی کسٹم سہولت کا نظام ہے جو تجارت کی کارکردگی اور سلامتی میں نمایاں اضافہ کرتا ہے، ٹوروگارٹ کسٹمز کے ایک عہدیدار نے وضاحت کی کہ یہ منصوبہ کاروباری اداروں کو کسٹمز کلیئر کرنے کیلیے درکار وقت کو بہت کم کرتا ہے اور کسٹم کلیئرنس کے عمل کی کارکردگی کو بہتر بناتا ہے۔