ورلڈکپ افغانستان نے نیدرلینڈز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی

افغانستان کی جانب سے کپتان حشمت اللہ شاہدی نے 56 رنز ناٹ آؤٹ جبکہ رحمت شاہ نے 52 رنز کی اننگ کھیلی

آئی سی سی ورلڈکپ کے 34 ویں میچ میں افغانستان نے نیدرلینڈز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔

لکھنؤ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان نے 180 رنز کا مطلوبہ ہدف 32 ویں اوور میں تین وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا۔

افغانستان کی جانب سے کپتان حشمت اللہ شاہدی 56 رنز بنا کر نمایاں رہے اور ناقبلِ شکست پویلین لوٹے۔ رحمت شاہ 52، ابراہیم زدران 20 جبکہ رحمان اللہ گربز 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ عظمت اللہ عمرزئی 31 رنز بنا کر ناقابلِ شکست رہے۔

نیدرلینڈز کی جانب سے لوگن وین بیک، وین ڈر مرو اور ثاقب ذالفقار نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ؛ بھارت نے سری لنکا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد شکست دے دی

اس سے قبل نیدرلینڈز کی پوری ٹیم 46.2 اوورز میں 179 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی، اوپنر ویزلی بیریسی ایک رن بناکر پویلین لوٹے جبکہ میکس او ڈاؤڈ 42، کولن ایکرمین 29، کپتان اسکاٹ ایڈورڈز صفر، باس ڈی لیڈز اور ثاقب ذولفقار 3، 3، لوگن وین بیک 2 اور روئیلوف وین ڈیر مروے 11 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ سائبرینڈ اینجلبرچٹ سب سے زیادہ 58 رنز بناکر نمایاں رہے۔

افغانستان کی جانب سے محمد نبی نے 3، نور احمد نے 2 جبکہ مجیب الرحمان ایک وکٹ حاصل کی۔


قبل ازیں نیدرلیںڈز کے کپتان اسکاٹ ایڈورڈز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش کریں گے میچ میں کامیابی سمیٹ کر سیمی فائنل کھیلنے کی امیدوں کو برقرار رکھیں۔

اس موقع پر افغان ٹیم کے کپتان حشمت اللہ شاہدی نے کہا کہ کوشش ہوگی فتح سمیٹیں اور چیمپئینز ٹرافی کیلئے براہ راست کوالیفائی کریں۔

دوسری جانب دونوں ٹیموں میں ایک ایک تبدیلی کی گئی ہے، افغان ٹیم نے نوین الحق کی جگہ رحمت شاہ جبکہ نیدرلینڈز نے وکرم جیت سنگھ کی جگہ

نیدرلینڈز کا اسکواڈ

کپتان اسکاٹ ایڈورڈز، میکس او ڈاؤڈ، کولن ایکرمین، باس ڈی لیڈز، ثاقب ذولفقار، سائبرینڈ اینجلبرچٹ، باس ڈی لیڈز، روئیلوف وین ڈیر مروے، لوگن وین بیک، آرین دت، پال وین میکرن

افغانستان کا اسکواڈ

رحمان اللہ گربز، ابراہیم زدران، کپتان حشمت اللہ شاہدی، رحمت شاہ، عظمت اللہ عمر زئی، رحمت شاہ، وکٹ کیپر اکرام علی خیل، محمد نبی، راشد خان، مجیب الرحمان، فضل الحق فاروقی۔
Load Next Story