ہوا میں اُڑنے والی موٹرسائیکل یا نظروں کا دھوکا

ویڈیو نے اتنی مقبولیت حاصل کی کہ اسے مختلف پلیٹ فارمز پر لاکھوں ویوز اور تبصرے مل چکے ہیں

[فائل-فوٹو]

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک شخص کو ہوا میں بائیک چلاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

ویڈیو جس میں ایک امریکی شہری کو انتہائی غیر روایتی لباس میں دیکھا جاسکتا ہے جس نے ڈین جارین کا مینڈولورین نامی لباس پہنا ہوا ہے جو اسٹار وارز کا ایک خیالی کردار ہے۔




اسٹار وارز میں ڈین جارین بھی ہوا میں اآڑنے والی بائیک کا استعمال کرتا ہے تاہم اس بار ایک امریکی شہری نے اس کی نقل کرتے ہوئے اپنی بائیک کو ایسی ہی شکل دی ہے۔

شہری نے اپنی موٹرسائیکل میں کچھ مخصوص تغیرات کرکے موٹر سائیکل کو ایسا بنا دیا ہے کہ اس کے پہیے چھپ گئے ہیں اور ایسا لگ رہا ہے جیسے بائیک ہوا میں اُڑ رہی ہے۔

اس ویڈیو نے اتنی مقبولیت حاصل کی کہ اسے مختلف پلیٹ فارمز پر لاکھوں ویوز اور تبصرے مل چکے ہیں۔
Load Next Story