سیلینا گومز اور جیجی حدید کا غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ بائیڈن کو خط لکھ دیا

سیلینا گومز نے غزہ کی صورتحال پر دلبرداشتہ ہو کر سوشل میڈیا سے دور رہنے کا اعلان کیا تھا

سیلینا گومز اور جیجی حدید نے جوبائیڈن کو خط لکھ دیا: فوٹو ویب ڈیسک

معروف امریکی گلوکارہ و اداکارہ سیلینا گومز اور ماڈل جیجی حدید نے صدر جوبائیڈن کا خط لکھا جس میں اُنہوں نے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق سیلینا گومز بھی اُن ہالی ووڈ فنکاروں کی فہرست میں شامل ہوگئی ہیں جنہوں نے غزہ میں جنگ بندی پر زور دیتے ہوئے امریکی صدر جوبائیڈن کو خط لکھا ہے۔

ہالی ووڈ فنکاروں سمیت سیلینا گومز اور جیجی حدید نے خط میں لکھا کہ "محترم صدر بائیڈن، ہم فنکاروں اور وکیلوں کے طور پر اکٹھے ہوئے ہیں لیکن اس وقت سب سے اہم بات یہ ہے کہ ہم بطورِ انسان اسرائیل اور فلسطین میں معصوم جانوں کے ضیاع اور ہولناک جنگ کا مشاہدہ کر رہے ہیں"۔

مزید پڑھیں: اسرائیل کیجانب سے قتل کی دھمکیاں؛ امریکی ماڈل جیجی حدید کا فون نمبر تبدیل

خط میں لکھا گیا کہ "ہم ریاستہائے متحدہ کے صدر کے طور پر، آپ اور امریکی کانگریس سے مطالبہ کرتے ہیں کہ غزہ اور اسرائیل میں کشیدہ صورتحال پر قابو پایا جائے اور غزہ میں جاری جنگ روکی جائے، اس سے پہلے کہ مزید اور جانوں کا ضیاع ہو"۔


بائیڈن کو لکھے گئے خط میں یہ بھی کہا گیا کہ "حالیہ دنوں میں ہزاروں بےگناہ اور مصوم لوگوں کا قتل کیا گیا ہے، ہمارا ماننا ہے کہ تمام زندگیاں قیمتی ہیں پھر چاہے اُن کا تعلق کسی بھی مذہب یا نسل سے ہو"۔

مزید پڑھیں: امریکی ماڈل بیلا حدید نے فلسطین کیلئے خاموش رہنے پر معافی مانگ لی

خط میں مزید لکھا گیا کہ "ہم فلسطینی اور اسرائیلی شہریوں کے قتل کی مذمت کرتے ہیں"۔

اس سے قبل سیلینا گومز نے غزہ کی صورتحال پر دلبرداشتہ ہو کر سوشل میڈیا سے کچھ عرصے دور رہنے کا اعلان کیا تھا۔

مزید پڑھیں: انجلینا جولی نے بھی غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کردیا

واضح رہے کہ غزہ کی پٹی پر 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں 9500 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں 3,900 بچے اور 2,509 خواتین شامل ہیں۔
Load Next Story