فوٹو سیشن میں کروشیائی وزیر کا جرمنی کی خاتون ہم منصب کو بوسہ ویڈیو وائرل

65 سالہ وزیر خارجہ سے جرمنی کی 42 سالہ خاتون وزیر خارجہ کا بوسہ لینے پر استعفے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے

65 سالہ وزیر خارجہ سے جرمنی کی 42 سالہ خاتون وزیر خارجہ کا بوسہ لینے پر استعفے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے، فوٹو: ویڈیو گریب

یورپی ملک کروشیا کے 65 سالہ وزیر خارجہ گورڈن گرلک ریڈمین نے فوٹوسیشن کے دوران جرمنی کی 42 سالہ وزیر خارجہ اینالینا شارلٹ کا بوسہ لے لیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق وائرل ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ جرمن خاتون وزیر نے کروشیائی وزیر کے بوسہ لینے پر اپنے گالوں کا رخ موڑتے ہوئے بچنے کی ہر ممکن کوشش کی تھی۔

بوسہ لینے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سے کروشیائی وزیر خارجہ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جس پر کروشیائی وزیرخارجہ نے معافی مانگ لی۔
Load Next Story