غزہ میں خاندان کے خاندان اجڑ گئے نام نہاد ’آزاد‘ دنیا خاموش ہے پریانکا گاندھی
پریانکا گاندھی نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ غزہ کے حل کے لیے فوری جنگ بندی بے حد ضروری ہے اور اگر جنگ بندی نہیں ہوتی تو عالمی برادری اور ادارے اپنا جواز کھو بیٹھیں گے۔
بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس کی جنرل سیکرٹری پریانکا گاندھی نے اپنے بیان میں کہا کہ غزہ میں 10 ہزار شہریوں کا قتل عام کیا گیا جن میں سے 5 ہزار معصوم بچے ہیں۔ غزہ کی صورت حال ہولناک اور شرمناک کے الفاظ سے آگے بڑھ گئی۔
It is horrific and shameful beyond words that almost 10,000 civilians of which nearly 5000 are children have been massacred, whole family lines have been finished off, hospitals and ambulances have been bombed, refugee camps targeted and yet the so-called leaders of the "free"...
پریانکا گاندھی نے اپنی ٹوئٹ میں مزید کہا کہ غزہ میں خاندان کے خاندان اجاڑ دیے گئے۔ اسپتالوں، ایمبولینسوں اور پناہ گزین کیمپوں پر بھی بمباری کی جا رہی ہے۔
بھارتی اپوزیشن رہنما نے اس صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ نام نہاد ''آزاد'' دنیا غزہ میں نسل کشی کی مالی معاونت اور حمایت جاری رکھے ہوئے ہیں۔