بجلی صرف اسے ہی فراہم کی جائے گی جو بل ادا کرے گا عابد شیرعلی
بل نہ دینے والے سرکاری محکموں کے کنکشن بھی کاٹ دیئے جائیں گے،وزیر مملکت پانی وبجلی
وزیرمملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے ایک بار پھر کہا ہے کہ جو بل نہیں دے گا اسے بجلی بھی نہیں ملے گی جبکہ انہوں نے بجلی چوری کو دہشت گردی سے بھی بڑا مسئلہ قرار دے دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق گوجرانوالہ گیپکو آفس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عابد شیر علی نے کہا کہ کنڈا اور بجلی چوری کلچر کا خاتمہ کرکے ہی دم لیں گے اور جو بل نہیں دے گا اسے بجلی بھی نہیں ملے گی ،سکھر کے 3 سرکل میں 90 فیصد بجلی چوری ہورہی ہےجبکہ بل نہ دینے والے سرکاری محکموں کے کنکشن بھی کاٹ دیئے جائیں گے۔ ان کاکہنا تھا کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کا مسئلہ دہشت گردی سے بھی بڑا ہےاور ہم اپنی آئندہ نسلوں کو روشن پاکستان دینے کے لیے بجلی چوروں کو آڑے ہاتھوں لیں گے۔
عابدشیر علی کا کہنا تھا کہ شیخ رشیداحمد اب گھر بیٹھ کر اللہ اللہ کریں جبکہ جیو ٹی وی سے متعلق ان کا کہنا تھاکہ کسی چینل کو سیکیورٹی فورسز اور مذہب کے خلاف بات کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔