پے پال اسٹرائپ پاکستان میں انقلاب برپا کرنے آ رہے ہیں

آئی ٹی کمپنیاں، آئی ٹی سروسز دینے والے فری لانسرز اس پر منتقل ہو جائیں گے

اسٹیٹ بینک، بینکوں میں تیز عملدرآمد کے لیے حکمت عملی بنائے، نعمان سعید ۔ فوٹو : فائل

عالمی سطح پر تسلیم شدہ ادائیگیوں کے گیٹ ویز پے پال اور اسٹرائپ پاکستان کے ٹیک ایکو سسٹم میں انقلاب برپا کرنے آ رہے ہیں۔

پے پال اور اسٹرائپ کا پاکستان میں آنا ترسیلات زر بڑھانے کیلیے تاریخی قدم ثابت ہو گا، کم از کم 1200 آئی ٹی کمپنیاں، آئی ٹی سروسز دینے والے 75 ہزار سے زائد فری لانسرز فوری اس پرمنتقل ہو جائیں گے، جس سے وہ چین، بھارت اور دیگر علاقائی، ذیلی علاقائی اور عالمی حریفوں کے برابر صارفین تک پہنچنے اور چارج کرنے کے قابل ہوں گے جو پہلے عالمی ادائیگیاں وصول کرنے میں پابندی کا شکار تھے۔


یہ بھی پڑھیں: پے پال اور اسٹرائپ کے حوالے سے ایک ماہ میں بڑی پیشرفت متوقع ہے، وفاقی وزیر آئی ٹی

نعمان سعید نے اسٹیٹ بینک پر زور دیا وہ اپنے نظام میں بڑی تبدیلی اور کمرشل بینکوں کی جانب سے تیزی سے عملدرآمد کیلیے حکمت عملی بنائے۔ تمام کمرشل بینکوں میں پے پال اکاؤنٹس کو ایکسپورٹرز اسپیشلائزڈ فارن کرنسی اکاؤنٹس سے منسلک کرنا چاہیے۔ایف بی آر اپنے افسران کو تربیت دے۔
Load Next Story