اسلام آباد ایف آئی اے نے 4 غیرملکی خواتین 3بچوں کو فلیٹس سے بازیاب کرالیا

خواتین کو ملازمت کا جھانسہ دے کر آذربائیجان سے لایا گیا، ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل

فوٹو: فائل

ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل راولپنڈی نے 4 خواتین اور 3 بچوں کو اسلام آباد سے بازیاب کرا لیا۔

متاثرین کا تعلق آذربائیجان سے ہے، خواتین کو ملازمت کا جھانسہ دے کر آذربائیجان سے لایا گیا۔ ملزمان متاثرہ خواتین کا جنسی استحصال کرنے میں ملوث پائے گئے۔

متاثرہ خواتین وزٹ ویزے پر پاکستان آئی تھیں جس کی معیاد ختم ہو چکی تھی اور غیر قانونی طور پر رہائش پذیر تھیں۔


ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل راولپنڈی کی ٹیم نے خواتین اور بچوں کو اسلام آباد کے علاقے ای الیون میں واقع فلیٹس سے بازیاب کیا۔ چھاپے کے دوران خواتین سے پاسپورٹس بھی برآمد کر لیے گئے۔

ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد نے 3 انسانی اسمگلروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی گرفتاری کے لیے کریک ڈاون جاری ہے، انسانی اسمگلروں کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔
Load Next Story