سندھ حکومت کا 9 اور 12 نومبر کو چھٹی کا اعلان

سیکریٹری خزانہ سندھ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا

فوٹو : فائل

سندھ حکومت نے جمعرات 9 نومبر اور اتوار 12 نومبر کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔


سیکریٹری خزانہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 9 نومبر کو یوم اقبال کے مناسبت سے صوبے بھر میں عام تعطیل ہوگی جبکہ 12 نومبر کو دیوالی کے موقع پر تمام ہندو کمیونٹیز کو چھٹی دی گئی ہے۔

تمام ہندو کمیونٹیز کو نومبر کی تنخواہیں بھی ایڈوانس میں ادا کی جائیں گی۔
Load Next Story