رشمیکا مندانا نے اپنی غیراخلاقی ویڈیو وائرل ہونے پر خاموشی توڑ دی
مجھے اپنی غیراخلاقی ویڈیو کے بارے میں بات کرنے پر بہت زیادہ تکلیف ہورہی ہے، رشمیکا مندانا
تامل فلموں کی خوبرو اداکارہ رشمیکا مندانا کا اُن کی غیراخلاقی ڈیپ فیک (جعلی) ویڈیو وائرل ہونے پر ردعمل سامنے آگیا۔
رشمیکا مندانا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں کہا کہ "مجھے اپنی غیراخلاقی ڈیپ فیک (جعلی) ویڈیو کے بارے میں بات کرنے پر بہت زیادہ تکلیف ہورہی ہے"۔
اداکارہ نے کہا کہ "یہ انتہائی خوفناک ہے، نہ صرف میرے لیے بلکہ ہم میں سے ہر ایک کے لیے خطرناک ہے جو آج ٹیکنالوجی کے غلط استعمال کی وجہ سے اس طرح کے نقصان کا شکار ہے"۔
اُنہوں نے کہا کہ "آج ایک خاتون اور ایک اداکارہ کے طور پر، میں اپنے اُن تمام دوستوں، اہلخانہ اور مداحوں کی شُکرگزار ہوں جو میرے محافظ ہیں اور جنہوں نے سچ سے پردہ اُٹھایا"۔
رشمیکا مندانا نے کہا کہ "اگر یہ میرے ساتھ اُس وقت ہوا ہوتا جب میں اسکول یا کالج میں زیرِ تعلیم تھی تو میں اس واقعے سے کیسے نمٹتی، میں سوچ بھی نہیں سکتی کہ اُس وقت خود کو کیسے بےگناہ ثابت کرتی"۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ "اس سے پہلے کہ مزید لوگوں کی ساکھ کو نقصان پہنچے، ہمیں بطورِ کمیونٹی فوری طور پر اس سے نمٹنے کی ضرورت ہے"۔
مزید پڑھیں: بھارتی اداکارہ رشمیکا مندانا کی ساکھ کو نقصان، غیراخلاقی ویڈیو وائرل
واضح رہے کہ بھارتی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک غیراخلاقی ویڈیو وائرل ہورہی تھی جس میں ایک خاتون نازیبا لباس میں ملبوس لِفٹ میں داخل ہوئی، ویڈیو میں نظر آنے والی خاتون کا چہرہ ایڈیٹنگ کرکے فلم "پشپا" کی معروف اداکارہ رشمیکا مندانا کے چہرے سے بدل دیا گیا تھا۔
یہ ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد، کئی سوشل میڈیا صارفین نے نشاندہی کی کہ یہ ویڈیو جعلی ہے، صارفین نے نشاندہی کی کہ اصل ویڈیو میں خاتون زارا پٹیل تھیں، جوکہ ایک بھارتی نژاد برطانوی خاتون ہیں اور سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہیں۔