اینجلو میتھیوز ’’ٹائم آؤٹ‘‘ پر وکٹ گنوانے والے پہلے کھلاڑی بن گئے
ورلڈ کپ میچ کے دوران بنگلہ دیش کی اپیل پر امپائر نے آؤٹ قرار دیا
سری لنکا کے تجربہ کار بلے باز اینجلو میتھیوز ''ٹائم آؤٹ'' پر وکٹ گنوانے والے کرکٹ کی تاریخ میں پہلے کھلاڑی بن گئے۔
ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش کے خلاف میچ کے دوران امپائر کی جانب سے اینجلو میتھیوز کو ''ٹائم آؤٹ'' پر واپس پویلین لوٹ گئے۔ بلے باز کو دو منٹ کے اندر پہلے گیند کا سامنا کرنا تھا لیکن وہ نہیں کر سکے۔
مزید پڑھیں: نیوزی لینڈ کیخلاف جیت کے بعد پاکستانی ٹیم پر جرمانہ، مگر کیوں؟
سدیرا سمارا وکرامام کے آؤٹ ہونے کے بعد اینجلو میتھیوز بیٹنگ کے لیے میدان میں آئے لیکن ہیلمٹ میں خرابی کی وجہ سے دو منٹ کے اندر پہلی گیند کا سامنا نہ کر سکے جس پر بنگلہ دیش نے آؤٹ کی اپیل کر دی۔

A FIRST IN INTERNATIONAL CRICKET!
بنگلہ دیشی کپتان شکیب الحسن کی اپیل پر امپائر نے طویل بحث کے بعد اینجلو میتھیوز کو ''ٹائم آؤٹ'' پر واپس میدان کے باہر بھیج دیا۔ اس طرح، اینجلو میتھیو بغیر کوئی گیند کھیلے آؤٹ قرار دیے گئے۔
مزید پڑھیں: دفاعی چیمپئین انگلینڈ ورلڈکپ 2023 سے باہر ہونے والی پہلی ٹیم بن گئی
اینجلو میتھیوز نے شکیب الحسن کو بتانے کی کوشش کی کہ تاخیر ہیلمٹ کی وجہ سے ہوئی تاہم بنگلہ دیشی کپتان شکیب الحسن نے اپنی اپیل واپس لینے سے انکار کر دیا۔ اس طریقے سے آؤٹ ہونے پر اینجلو میتھیوز نے غصے کا اظہار کیا اور میدان سے باہر جا کر اپنا ہیلمٹ پھینک دیا۔
کرکٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی کھلاڑی کو مقرر وقت پر بیٹنگ شروع نہ کرنے پر آؤٹ قرار دیا گیا ہے۔