اینجلو میتھیوز ’’ٹائم آؤٹ‘‘ پر وکٹ گنوانے والے پہلے کھلاڑی بن گئے

ورلڈ کپ میچ کے دوران بنگلہ دیش کی اپیل پر امپائر نے آؤٹ قرار دیا

اینجلو میتھیوز ’’ٹائم آؤٹ‘‘ پر وکٹ گنوانے کے بعد میدان سے باہر جا رہے ہیں۔ فوٹو : اے ایف پی

سری لنکا کے تجربہ کار بلے باز اینجلو میتھیوز ''ٹائم آؤٹ'' پر وکٹ گنوانے والے کرکٹ کی تاریخ میں پہلے کھلاڑی بن گئے۔

ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش کے خلاف میچ کے دوران امپائر کی جانب سے اینجلو میتھیوز کو ''ٹائم آؤٹ'' پر واپس پویلین لوٹ گئے۔ بلے باز کو دو منٹ کے اندر پہلے گیند کا سامنا کرنا تھا لیکن وہ نہیں کر سکے۔

مزید پڑھیں: نیوزی لینڈ کیخلاف جیت کے بعد پاکستانی ٹیم پر جرمانہ، مگر کیوں؟

سدیرا سمارا وکرامام کے آؤٹ ہونے کے بعد اینجلو میتھیوز بیٹنگ کے لیے میدان میں آئے لیکن ہیلمٹ میں خرابی کی وجہ سے دو منٹ کے اندر پہلی گیند کا سامنا نہ کر سکے جس پر بنگلہ دیش نے آؤٹ کی اپیل کر دی۔
Load Next Story