لاہور میں آوارہ کتوں نے 6 بچوں کو کاٹ لیا

چشمان مارکیٹ اور تھانہ نشتر میں کتوں کے کاٹنے کے دو واقعات میں 6 بچے زخمی ہوئے

فوٹو ایکسپریس

پنجاب کے دارالحکومت میں آوارہ کتوں کی بھرمار ہے، جہاں ایک ہی دن میں 6 بچوں کو کاٹنے کے واقعات پیش آئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں کتوں کے کاٹنے کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، فیکٹری ایریا کے بعد نشتر کالونی میں بھی کتے کے کاٹنے کے واقعات پیش آئے۔


تھانہ نشتر کے علاقہ میں بھی کتوں کے کاٹنے سے تین بچے زخمی ہوگئے۔ متاثرہ بچوں میں عبد الرؤف، ریان اور فاطمہ شامل ہیں۔ آوارہ کتوں نے بچوں کے چہرے اور جسم پر بری طرح کاٹا۔ علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت تمام بچوں کو اسپتال منتقل کر دیا۔

اس سے قبل چونگی امر سدھو اور چشمان مارکیٹ کے قریب بھی آوارہ کتوں نے تین بچوں کو زخمی کیا۔ متاثرہ بچوں میں دس سالہ نواب، آٹھ سالہ دانش اور 8 سالہ مبارک شامل ہیں۔

علاقہ مکینوں نے مقامی انتظامیہ اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر سگ گزیدگی کے واقعات کی روک تھام کیلیے اقدامات کرے اور آوارہ کتوں سے جان چھڑائے۔
Load Next Story