خیبرپختونخوا کی نگراں حکومت نے چار ماہ کیلیے فنڈز اجرا پالیسی جاری کردی

منظور شدہ ترقیاتی اسکیموں کے لیے 10 فیصد فنڈز جاری کیے جائیں گے، وزارت خزانہ نوٹی فکیشن

فوٹو فائل

خیبرپختونخوا کی نگران حکومت نے نومبر تا فروری کے چار مہینوں کے لیے فنڈز اجرا کی پالیسی جاری کردی جس کے تحت انفرادی طور پر کسی بھی سکیم کے لیے فنڈز جاری نہیں ہوں گے۔

محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق جاری منظور شدہ ترقیاتی اسکیموں کے لیے 10 فیصد فنڈز جاری کیے جائیں گے، مذکورہ فنڈز 90 فیصداستعمال ہونے پر ہی مزید فنڈزجاری ہوں گے۔


اعلامیے کے مطابق نئی ترقیاتی سکیموں پر مکمل پابندی ہوگی، فنڈز اجرا کے بعد محکمہ خزانہ کو ضلع وار ا سیکموں کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔

اعلامیہ کے مطابق ادویات کی خریداری اور کسی بھی دیگر ضروری اشیا کی خریداری کے لیے 100 فیصد فنڈزجاری کیے جائیں گے، ایم ٹی آئیز کو فنڈز کا25 فیصد حصہ جاری کیا جائے گا۔

اسی طرح تحصیلوں ، ویلیج اور نیبرہڈ کونسلوں کو فنڈزموجودگی پرماہانہ بنیادوں پر فنڈز فراہم کیے جائیں گے۔
Load Next Story