ثریا خانم نے صوفیانہ کلام گاکر شائقین کو بھنگڑا ڈالنے پر مجبور کردیا

موسیقی کے پروگرام محدود ہونے کی وجہ سے شائقین کو اچھا میوزک سننے کو نہیں مل رہا، ثریا خانم

موسیقی کے پروگرام محدود ہونے کی وجہ سے شائقین کو اچھا میوزک سننے کو نہیں مل رہا، ثریا خانم فوٹو : فائل

نامور گلوکارہ ثریا خانم نے طویل عرصے بعد جوہر ٹاؤن میں منعقدہ محفل موسیقی میں صوفیانہ کلام گا کر میلہ لوٹ لیا۔ دو گھنٹے زائد تک جاری رہنے والی اس پرفارمنس میں گلوکارہ نے لائیو پرفارم کرکے شائقین کو بھنگڑے ڈالنے پر مجبور کردیا۔


گلوکارہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملکی حالات کی وجہ سے موسیقی کے پروگرام بھی محدود ہوگئے ، جس سے شائقین کو اچھا میوزک سننے کو نہیں مل رہا، جب کہ فنکاروں کو بھی مالی طور پر پریشانیوں میں اضافہ ہوا ہے۔ جو چند ایک میوزک کنسرٹس ہورہے ہیں ان میں چند ایک مخصوص سنگرز کو مدعو کیا جاتا ہے۔ بہت سے فنکار مالی حالات سے دلبرداشتہ ہوکر بیرون ممالک شفٹ ہوچکے ہیں اور کچھ جانے کی تیاریوں میں ہیں۔

انھوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیئے کہ وہ مختلف شہروں میں موسیقی کے پروگراموں کا انعقاد کرائے جس میں لوکل فنکاروں کو معروف سنگرز کے ساتھ پرفارم کرنے کا موقع دیا جائے جس سے نئے ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی کے ساتھ عوام کو بھی اچھی تفریح ملے گی۔
Load Next Story