فنکار کو اصل خوشی سرکاری اعزاز ملنے سے ہوتی ہے نغمہ بیگم
کام کرتے 40 سال ہوگئے، پرائیڈ آف پرفارمنس کیسے ملتا ہے آج تک علم نہیں ہوا، اداکارہ
اداکارہ نغمہ بیگم نے کہا کہ شوبز انڈسٹری میں کام کرتے ہوئے چالیس سال سے زائد کا عرصہ ہو چلا ہے، پرائیڈ آف پرفارمنس کیسے ملتا ہے اس کے بارے میں علم نہیں ہوسکا۔
انھوں نے ان خیالات کا اظہار اپنے ایک انٹرویو میں کیا۔ نغمہ بیگم نے کہا کہ کسی بھی فنکار اصل خوشی اس وقت ہی ملتی ہے جب سرکاری سطح پر آپ کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے اعزاز سے نوازا جائے، میں اب تک پانچ سو سے زائد فلمیں اور سیکڑوں ٹی وی ڈرامے کرچکی ہوں جن پر نگار سمیت دیگر بے شمار نجی ایوارڈ ملے ہیں مگر آج تک کسی سرکاری ایوارڈ سے نہیں نوازا گیا۔ فلم انڈسٹری کے حالات کو دیکھ کر غمزدہ ہوجاتی ہوں کیونکہ اس کے درودیوار سے ہماری بہت سی یادیں وابستہ ہیں جو اس کی ویرانیوں کو دیکھ کر دکھی کردیتی ہیں۔