’’ٹائم آؤٹ‘‘ پر میتھیوز کی وکٹ شکیب الحسن کا بیان سامنے آگیا
انہیں ایسے آؤٹ کرنے پر مجھے کوئی افسوس نہیں، بنگلادیشی کپتان
بنگلادیش اور سری لنکا کے میچ کے دوران اینجیلو میتھیوز کو ٹائم آؤٹ پر وکٹ حاصل کرنے والے شکیب الحسن کا بیان سامنے آگیا۔
میچ کے بعد پریس کانفرنس سے گفتگو کرتے ہوئے بنگلادیشی کپتان شکیب الحسن نے اینجیلو میتھیوز کے ٹائم آؤٹ پر بننے والے تنازع پر کہا کہ یہ آئی سی سی کا قانون ہے، انہیں ایسے آؤٹ کرنے پر مجھے کوئی افسوس نہیں کیونکہ اس سے ٹیم کی جیت میں مدد ملی۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا ایک پلئیر میرے پاس آیا اور کہا کہ اگر میں نے ٹائم آؤٹ کی اپیل کرتا ہوں تو وہ آؤٹ ہوجائیں گے، امپائر نے مجھ سے پوچھا کہ کیا میں سنجیدہ ہوں؟ یہ آئی سی سی کا قانون ہے، مجھے نہیں معلوم کہ یہ صحیح ہے یا غلط۔ جب ہم فیلڈ میں تھے مجھے ایسا لگا جیسے میں جنگ میں ہوں۔
مزید پڑھیں: کیا ''ٹائم آؤٹ'' پر وکٹ گنوانے والے میتھیوز نے فیصلہ واپس لینے کی اپیل کی تھی!
دوسری جانب سری لنکن کپتان کوشل مینڈس نے اینجیلو میتھیوز کے آؤٹ پر پریس کانفرنس کے دوران مایوسی کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ جب میتھیوز کریز پر آئے تو 5 سیکنڈ باقی تھے۔ انہیں کریز پر ہیلمٹ باندھتے ہوئے تہ چلا کہ وہ ٹوٹ گیا ہے یہ امپائرز کا مایوس کن فیصلہ تھا۔
مزید پڑھیں: اینجلو میتھیوز ''ٹائم آؤٹ'' پر وکٹ گنوانے والے پہلے کھلاڑی بن گئے
واضح رہے کہ کرکٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی کھلاڑی کو مقرر وقت پر بیٹنگ شروع نہ کرنے پر آؤٹ قرار دیا گیا ہے، وہ یہ منفی اعزاز حاصل کرنے والے دنیا کے پہلے پلئیر بن گئے ہیں۔