کراچی کے تھانے میں جیو انتطامیہ میر شکیل الرحمان اور شائستہ لودھی سمیت دیگر کے خلاف مقدمہ درج

مقدمہ میٹھا در تھانے میں 109/14 کے تحت مرزا آصف ایڈووکیٹ کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے

مقدمے میں اداکارہ وینا ملک اوران کے شوہر کو بھی فریق بنایا گیا ہے

گستاخانہ پروگرام چلانے پر عدالتی حکم کےبعد جیو انتظامیہ کے خلاف میٹھادر تھانے میں مقدمہ درج کرلیاگیا جس میں جیو کے مالک میر شکیل سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق گستاخانہ پروگرام چلانے اور اہل بیت کی توہین کرنے پر عدالتی حکم کے بعد کراچی کے میٹھا در تھانے میں جیو انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جس میں جیو کےمالک میر شکیل الرحمان،پروگرام کی میزبان شائستہ لودھی،اداکارہ وینا ملک اور ان کے شوہر اسد خٹک ودیگر فریق بنایا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق مقدمہ نمبر 14/109 مرزا آصف ایڈووکیٹ کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے جبکہ مقدمے میں 295 اے،298 اے ،7 اے اور ٹی اے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ جیو ٹی وی کے گستاخانہ پروگرام کے خلاف ملک بھر میں مظاہرے جاری ہیں اورپیمرا اتھارٹی نے بھی جیو نیوز،جیوتیزاورجیو انٹرٹینمنٹ کے لائسنس معطل کرنے کا حکم دے رکھا ہے جبکہ ملک کی مختلف عدالتوں میں بھی جیو انتظامیہ اورمیر شکیل الرحمان کے خلاف اہل بیت کی گستاخی کرنے پر درخواستیں دائر کی گئی ہیں۔
Load Next Story