پی سی بی نے توصیف احمد کو چیف سلیکٹر مقرر کردیا

وجاہت اللہ واسطی کو جونئیر قومی ٹیم کی ذمہ داری سونپی گئی ہے

فوٹو فائل

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق کرکٹر توصیف احمد کو عبوری چیف سلیکٹر مقرر کردیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق آسٹریلیا کے دورے کے دوران توصیف احمد چیف سلیکٹر جبکہ وجاہت اللہ واسطی عبوری جونیئر چیف سلیکٹر ہوں گے۔


علاوہ ازیں پی سی بی قومی سلیکشن کمیٹی کے ممبران وسیم حیدر اور وجاہت اللہ واسطی کو عہدوں پر برقرار رکھا گیا ہے اور وجاہت اللہ واسطی کو جونئیر قومی ٹیم کے ٹورز کے لئے ٹیموں کے انتخاب کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: مفادات کے ٹکراؤ سے متعلق بنائی گئی کمیٹی سے ڈائریکٹر میڈیا الگ ہوگئیں

واضح رہے کہ ورلڈکپ کے بعد چودہ دسمبر سے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹیسٹ میچز کی سیریز شیڈول ہے۔
Load Next Story