شامی فوج کی حلب پر بمباری سے مزید 64افراد ہلاک
ایران کا دونوں فریقین سےپرتشدد کارروائیاں روکنےکامطالبہ، سعودیہ نےشامی شہریوں کو حج ادا کرنےسے روک دیا، دمشق کا دعویٰ۔
شام کے شورش زدہ شہر حلب میں سرکاری فوج اور باغیوں میں شدید لڑائی جاری ہے۔
جس میں مزید46 افراد مارے گئے جبکہ ایران نے دونوں فریقین سے پر تشدد کارروائیاں روکنے کا مطالبہ کیا ہے، ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ روز سرکاری فوج نے حلب میں باغیوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی اور اس کے علاوہ زمین پر بھی شدید لڑائی جاری ہے، جھڑپوں میں مزید 46 افراد مارے گئے۔ ادھر ایران نے دونوں فریقین سے پر تشدد کارروائیاں روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔ شام کی سرکاری خبر ایجنسی ثناء نے کہا ہے کہ سعودی حکومت نے شامی شہریوں کو سعودی عرب میں حج ادا کرنے سے روکنے کیلیے ان کا داخلہ روک دیا ہے۔
ادھر یورپی یونین نے روس کو شام کے حوالے سے ہونے والے مذاکرات میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ اے ایف پی کے مطابق شام کیلیے اقوام متحدہ اور عرب لیگ کے خصوصی نمائندے لخدار براہیمی نے امید کی ہے کہ شامی مہاجرین جلد ہی اپنے وطن لوٹ جائیں گے، انھوں نے یہ بات ترکی میں شامی مہاجرین کے کیمپ کے دورہ کے موقع پر کہی۔