غزہ میں بچوں کی ہلاکت برطانوی رکن اسمبلی ناز شاہ پارلیمنٹ میں رو پڑیں

اقوام متحدہ نے غزہ کو بچوں کا قبرستان کہا، برطانیہ کب خون ریزی رکوانے میں اپنا کردار ادا کرے گا، ناز شاہ

ناز شاہ نے برطانوی حکومت نے غزہ میں خون ریزی رکوانے کیلیے کردار ادا کرنے کا مطالبہ بھی کیا، فوٹو: فائل

برطانیہ کی رکن اسمبلی ناز شاہ پارلیمان میں تقریر کے دوران اسرائیلی بمباری میں غزہ کے بچوں کے قتل عام کا تذکرہ کرتے ہوئے جذبات پر قابو نہ پاسکیں اور رونے لگیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی رکن پارلیمنٹ ناز شاہ اسمبلی اجلاس میں اسرائیلی بمباری میں غزہ کے بچوں کی ہلاکت کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایک ویڈیو جسے دیکھ کر میں جذبات پر قابو نہیں پاسکی۔

اس ویڈیو میں جب بچی کو ملبے سے نکالا گیا تو اس نے بڑی معصومیت سے پوچھا کہ کیا میں مرگئی ہوں اور کیا آپ مجھے دفنانے کے لیے قبرستان لے جا رہے ہیں۔
Load Next Story