شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی دوسرے روز بھی شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر بمباری
سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے ماچس میں سرچ آپریشن بھی کیا۔
سیکیورٹی فورسز نے دوسرے روز بھی شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر گن شپ ہیلی کاپٹرز کی مدد سے بمباری کی جب کہ ماچس کے علاقے میں سرچ آپریشن بھی کیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق شمالی وزرستان میں سیکیورٹی فورسز نے دوسرے روز بھی گن شپ ہیلی کاپٹرز کی مدد سے شدت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس میں عسکریت پسندوں کے متعدد ٹھکانے تباہ ہو گئے۔ دوسری جانب شمالی وزیرستان ایجنسی میں غیر معینہ مدت کے لئے کرفیو نافذ ہے جب کہ سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے ماچس میں سرچ آپریشن بھی کیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی سیکیورٹی فورسز نے جیٹ طیاروں اور گن شپ ہیلی پاکٹرز کی مدد سے عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا تھا جس میں شدت پسند کمانڈر سمیت 71 دہشت گرد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہو گئے تھے۔ میرانشاہ اور میر علی میں گن شپ ہیلی کاپٹروں کی شیلنگ کے نتیجے میں مارے گئے دہشت گرد پشاوردھماکے، باجوڑ اورمہند ایجنسی میں شہریوں کے قتل اورفورسزپرحملوں میں ملوث تھے۔