نارووال کے حلقہ پی پی 136 کے ضمنی انتخاب مسلم لیگ ن کے امیدوار نے میدان مار لیا
شجاعت خان نے 42374 ووٹوں سے کامیابی حاصل کی جبکہ تحریک انصاف کے وکیل خان 31314 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے
پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 136 میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے امیدوار نے کامیابی حاصل کی جبکہ تحریک انصاف کے امیدوار دوسرے نمبر پر رہے۔
پنجاب اسمبلی کے حلقہ 136 نارووال کی نشست پر مسلم لیگ (ن) کے کرنل ریٹائرڈ شجاعت علی خان اور پاکستان تحریک انصاف کے وکیل منج کے درمیان مقابلہ تھا، ضمنی انتخابات کے لئے حلقے کے 123 پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو شام 5 بجے تک کسی وقفے کے بغیر جاری رہا، حلقے میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 59 ہزار 584 تھی جبکہ حلقے کے 9 پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا تھا، پولنگ کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے پولنگ اسٹیشنز پر ایک ہزار 200 سے زائد پولیس اہلکار تعینات تھے۔
پولنگ کا عمل مکمل ہونے پر ووٹوں کی گنتی کے بعد سامنے آنے والے نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کرنل (ر) شجاعت خان 42 ہزار 374 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ تحریک انصاف کے وکیل خان منج 31 ہزار 314 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔ شجاعت خان کی کامیابی پر ان کے حامیوں نے خوب جشن منایا اور ہوائی فائرنگ کی۔
واضح رہے کہ عام انتخابات میں اس حلقے سے مسلم لیگ (ن) کے کرنل ریٹائرڈ شجاعت کامیاب ہوئے تھے تاہم تحریک انصاف کے وکیل منج کی شکایت پر الیکشن کمیشن نے بے ضابطگیوں پر نتائج کو کالعدم قرار دے دیا تھا۔